تعمیراتی صنعت کو ماحول دوست بنانے کیلئے پائیدار اور سستی سیمنٹ تیار

سیمنٹ کی تیاری سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہائوس گیسز کا اخراج کم ہوگا

پیر 17 فروری 2025 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)کراچی کے ایک پروفیسر نے تعمیراتی صنعت کو ماحول دوست بنانے کیلئے پائیدار اور سستی سیمنٹ تیار کرلیا،کالی سیمنٹ کے مقابلے میں اس سیمنٹ کی تیاری سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہائوس گیسز کا اخراج کم ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی سرکاری جامعہ این ای ڈی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست سیمنٹ تیار کی ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 40 فیصد تک کم کیا جاسکے گا۔

پروفیسر طارق جمیل کا دعوی ہے کہ کالی سیمنٹ کے مقابلے میں یہ سیمنٹ 25 فیصد سستی اور دس گنا پائیدار ہوگی۔ماحول دوست سیمنٹ سے تیار عمارتیں گرمیوں میں ٹھنڈی اور سردیوں میں گرم ہوں گی۔ سمندر کے قریب یہ سیمنٹ عمارتوں کے سریے کو زنگ لگنے سے بچائے گی۔

متعلقہ عنوان :