حکومت کا 3400 بند سی این جی اسٹیشن کو ای وی چارجنگ پوائنٹس بنانے کا منصوبہ

ملک میں صرف 8 چارجنگ اسٹیشن کام کررہے ہیںِ94ہزار یونٹ استعمال کر رہے ہیں‘رپورٹ

پیر 17 فروری 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)حکومت نے ملک بھر میں3400بند سی این جی اسٹیشنوں کو الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ای وی چارجنگ پوائنٹس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔حکومت نے مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت کیلئے ملک کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کو وسعت دینے کیلئے 3400بند سی این جی اسٹیشنوں کو ایوی چارجنگ حب کے طور پر دوبارہ استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ملک بھر میں پچھلے ایک سال میں صرف 8چارجنگ اسٹیشن کام کررہے ہیں، جو 94ہزار بجلی یونٹ استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف کو 45.55 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا تھا، اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور چارجنگ کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔نیپرا نے پرائس ریگولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ چارجنگ اسٹیشن آپریٹرز کو من مانے نرخوں کے تعین سے کیسے روکا جائے گا ، فی الحال، ای وی صارفین 70 روپے فی یونٹ تک ادائیگی کرتے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کیلئے مالیاتی طور پر چارجنگ ناقابل عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :