اایم ڈی کیٹ امتحان 2020 اور 2021 کے نتائج میں ہوش ربا بے ضابطگیوں کا انکشاف

منگل 18 فروری 2025 16:58

اایم ڈی کیٹ امتحان 2020 اور 2021 کے نتائج میں ہوش ربا بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)ایم ڈی کیٹ امتحان 2020 اور 2021 کے نتائج میں ہوش ربا بے ضابطگیوں کا انکشاف ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھا دئیے،رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان 2020 میں ایک لاکھ 25 ہزار 885 امیدواروں نے حصہ لیا 67ہزار 611 پاس ہوئے، غیر حاضر رہنے والے چارہزار 704 امیدواروں میں سے 668 کو بعد میں پاس کر دیا گیا، 156 امیدواروں کے حاصل کردہ مارکس میں اضافہ کیا گیا،سورس ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی کیٹ امتحان 2021 میں فیل ہونے والے 51 امیدواروں کو بعد ازاں پاس کر دیا گیا۔ فیل ہونے والے 51 امیدواروں کو ریویو میں ایک سے دو نمبر اضافی دے کر پاس کیا گیا۔ 2021 میں پاس ہونے والے 237 امیدواروں کے نام تبدیل کر دیے گئے۔ بے ضابطگیوں نے ایم ڈی کیٹ نظام کو انتہائی مشکوک کر دیا۔پاکستان میڈیکل کمیشن انتظامیہ نے چار سال گزرنے کے باوجود تسلی بخش جواب نہیں جمع کرایا۔

متعلقہ عنوان :