کراچی، جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے سستا راشن کیمپ لگایاگیا

منگل 18 فروری 2025 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)مہنگائی کے اس دورمیں عوامی مشکلات کو آسان کرنے کیلئے جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن نے سندھی ہوٹل لیاقت آبادمیں سستا راشن کیمپ لگایا،عوام کی بڑی تعدادنے بھرپور استفادہ کیا۔ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قاضی مصطفی کی قیادت میں مرکزی عہدیداران فاروق شیخ، بشیر قریشی،یوسف شیخ،سعید کھوکھر،عامر الامین، محمد علی اجمیری،محمدوسیم، عمران مہر،اعجاز زہری، جنید شیخ،عمر عزیز عرب اور ایاز منشی نے کیمپ کادورہ کیا ۔

دیگر مہمانانِ گرامی میں رابط کمیٹی کے کنوینر امین خان لودھی،نالیہ ماونڈی جماعت کے صدر محمد آصف،کتیانہ ملک انجمن کے صدر ملک جمیل احمد و عہدیداران، شوکت ملک و ارکان، کاٹھیاواڑ سندھی جماعت گجرنالہکے عرفان سندھی، کتیانہ زہری جماعت کے صدر بابر زہری،جمعیت العرب پاک سورٹھ کے نائب صدر عابد بالخیر وکابینہ،جوناگڑھ کاٹھیاواڑ جماعت کے جنرل سیکرٹری ذیشان نوید، پاک کتیانہ مسلم ملک انجمن کے چیئرمین عبدالحبیب ملک و کابینہ، قصباتی جماعتوں کے ممبران، حقوق انسانیت کے فاؤنڈر قاضی ابراہیم، ملک حنیف دربار، شوکت ملک، ایونٹس ایکٹیوٹیسٹ عبدالرحیم ترموم اور پیپلز پارٹی کے لیاقت آباد پی ایس کے صدر محمد اشرف، مسلم لیگ فنکشنل پی ایس کے صدر بابر اور علاقے کے معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی اور جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے فلاحی کاموں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیااورکہاکہ قاضی مصطفی کی قیادت میں فیڈریشن عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرر ہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاضی مصطفی نے معززمہمان گرامی کی آمداورحوصلہ افزائی کرنے پرشکریہ اداکیا اورکہاکہ یہ کیمپ جوناگڑھ ہاؤس اور فیڈریشن کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی اور جوناگڑھ یوتھ کی محنت اور لگن سے کامیاب بنایا گیااگرخلوص نیت سے کام کیاجائے تو اللہ تعالیٰ کی مددبھی ہوتی ہے اورہر مشکل آسان بھی ہوجاتی ہے ،تھوڑی سی کوشش کرکے عوام کی زندگیوں میں کچھ آسانیاں پیداکی جاسکتی ہیں ،ان شاء اللہ مشترکہ کاوشوں سے عوامی خدمت کایہ سلسلہ بلاتفریق رنگ ونسل سے بالاترہوکرجاری رہیگا ۔قاضی مصطفی نے اعلان کیا اگلا سستا راشن کیمپ 23 فروری 2025 کو نیوکراچی میں لگایا جائے گا اور رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مستحقین میں فری راشن تقسیم کیا جائے گا۔