مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت طلب

مونس الٰہی سمیت اشتہاری نو ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع

بدھ 19 فروری 2025 14:13

مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 20 فروری کو ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی طلب کر لیا جبکہ شریک ملزم محمد جبران کی گرفتاری پر بھی رپورٹ مانگی ہے۔اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الٰہی سمیت اشتہاری نو ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کر دی ہے۔عدالت مزید کیس کی سماعت 20 فروری کو کرے گی۔