کوئٹہ شہر کے مختلف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کی وجہ سے 21فروری کو بجلی بندش کا نوٹس

بدھ 19 فروری 2025 19:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 21فروری کو132Kvزرد غلام جان گرڈاسٹیشن سے دن12بجے تا شام 4بجے جبکہ 66Kvسورینج گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ ڈیرہ اللہ یار میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کیلئے 22فروری اور23فروری کو (روزانہ)روجھان جمالی گرڈاسٹیشن کے 11Kvجھٹ پٹ سٹی اور سادورافیڈروں سے صبح9بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرمیں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کیلئے21فروری کو(بروزجمعہ)سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون،سریاب ٹو، لیاقت بازار، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون، اولڈاورنیوجان محمد،جڑسا، کرانی، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، سرکی روڈ، خیر بخش مری فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روزشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم، چشمہ، خروٹ آباد، دوستین،عمر، اغبرگ، ائیرپورٹ اورکوئٹہ سٹی گرڈکے جناح ٹاون، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جبکہ 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے11Kv اولڈپشتون آباد،سریاب مل، نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آبادایکسپریس، سعداللہ فیڈرزاور مری آباد گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار ایکسپریس،کاسی ون، کاسی ٹو فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی اورتعاون کی اپیل کی ہے۔