پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ کل شروع ہوگا

بدھ 19 فروری 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ بروز جمعرات (کل) صبح10بجے ادارہ تعلیم و تحقیق کے کوریڈور میں سجے گا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی و دیگر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

رواں برس تین روزہ کتاب میلہ میں 100سے زائد قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ پبلشرز مختلف موضوعات پر مبنی کتب کے سٹالز لگائیں گے۔