پاکستان اور روس کے اساتذہ و طلبہ امن کے سفیرہیں، بین الاقوامی کانفرنس

زبان کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری

بدھ 19 فروری 2025 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام قازان فیڈرل یونیورسٹی،روس کے اشتراک سے پہلی انٹرنیشنل پاک روس بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ خان اور روسی کونسل جنرلاندرے وکٹرو وچ فیدرووف نے کہا کہ ہم عالمی امن پر یقین رکھتے ہیں پاکستان اور روس کے اساتذہ و طلبہ پوری دنیا میں امن کے سفیر بنیں گے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، روسی قونصل جنرل کی پیشہ ورانہ تعلیمی خدمات ہیں، روسی قونصل کی مدد سے اردو یونیورسٹی کے طلبہ روسی زبان کا کورس کررہے ہیں، زبان کے ذریعے دو طرفہ تعلق کو سمجھنے میں آسانی ہوگی، اس کانفرنس کا دوسرا مرحلہ اگلے سال روس میں ہوگا، دو روزہ کانفرنس میں پاکستان اور روس کی جامعات حصہ لے رہی ہیں روس کا اعلی سطحی وفد پہلی انٹرنیشنل روسی کانفرنس کا حصہ ہیں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرو وچ فیدرووف پاک روس بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد نوجوان آبادی ایک عظیم طاقت ہے، پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط ہیں، پاکستان کے ساتھ سائنس تعلیم ثقافت اور مالیاتی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاملات پر مفاہمت کی یادداشت بھی موجود ہیں،، معاہدے کے تحت معلومات کا تبادلہ بھی کیا جاتاہے، پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں،، پاکستان روس کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں،اقتصادی شعبوں میں پاکستان کیساتھ تیزی سے اگے بڑھے گے، پاک روس تجارت کے حجم کو بھی بڑھایا جائے گا، تجارتی حجم اگلے سال ایک بلین ڈالر تک بڑھائیں گے، ذراعت اور توانائی کے شعبوں میں جامعہ حکمت عملی بنائیں گے، پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم و پائیدار بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

روسی ثقافتی مرکز کے ڈائیریکٹر روسلان پرووک اور ڈاکٹر نتالیہ بھی شرکا کانفرنس کے شرکا میں شامل رہے ڈپٹی وزیر برائے سائنس و اعلی تعلیم رشین فیڈریشن کانسٹاٹن موجیلوسکائی کا ویڈیو پیغام نشر کیا گیا روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمیل کا بھی وڈیو پیغام نشر کیا گیا سماجی رہنما فیصل ایدھی بھی کانفرنس میں شریک وائس ریکٹر کازان فیڈرل یونیورسٹی رشیا الیوشے تیمیرخان نے تعلیمی تحقیق کے مشترکہ تعاون پر زور دیا ،سابق سفیر قازی محمد خلیل اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب سفیر تھا تو قازان فیڈرل یونیورسٹی کا دورہ کیا،شنگھائی کانفرنس میں روس اگر حصہ بنتا ہے تو بہت اچھی بات ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں قازان کا دورہ کیا،روس کے پاکستان سے ہمیشہ ہی تاریخی تعلقات رہے ہیں،کانفرنس میں پاکستان و روس کے معاشی، ثقافتی، تعلیمی،تجارتی و دیگر امور زیر بحث لائے گئے، یہ کانفرنس آج بھی جاری رہے گی، کانفرنس کے انتظامی فرائض ڈاکٹر رضوانہ جبیں، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر حنامدثر،ڈاکٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر اصغر دشتی،ڈاکٹر شجاع، و دیگر نے انجام دیئے۔