امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ پر مقدمہ کے خلاف کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 19 فروری 2025 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ کیخلاف شکار پور پولیس کیجانب سے ایف آئی آر کے اندراج کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا، مظاھرین نے بینرز اٹھائے ھوئے تھے اور پولیس کے اقدام کیخلاف نعرے لگا رھے تھے، امیر تحصیل نیو سکھر میر ھزار خان لاشاری، عبدالباری انصاری، جواد میرانی بھی شریک تھے، اس موقع پر مظاھرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حزب اللہ جکھرو اورزبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی کیجانب سے سندھ کے عوام کو ڈاکو کلچر سے نجات دلانے امن و تحفظ دلانے کی تحریک جاری رھے گی، مقدمات کے اندراج اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے، امیر صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ کیخلاف شکار پور دھرنے پر ایف آئی آر کا اندراج قابل افسوس و مذمت ھے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی آئینی زمہ داری کو پورا کر نے کے بجائے بے امنی کیخلاف آواز اٹھانے والوں کیخلاف اسطرح کی کاروائی کر رھے ھیں، سندھ پولیس کو سیاسی تسلط و مفاد کیلئے استعمال کیا جانے کے بجائے کچے پکے کے ڈاکوؤں کیخلاف سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں. وزیر اعلی اپنی ناکامی تسلیم کریں اور مستعفی ھوجائیں�

(جاری ہے)