یو ایم ٹی نے شری گرو نانک اسکالر شپس کا اجرا کردیا

یو ایم ٹی اور حکومتِ پنجاب کے مابین تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 20 فروری 2025 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور حکومتِ پنجاب کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی مذہبی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر، دیگر سکھ رہنما اور پاکستان گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ڈی جی یو ایم ٹی نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کے تعلیمی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یو ایم ٹی میں 100 سے زائد مذہبی اقلیتی طلبا زیر تعلیم ہیں، جبکہ 35 طلب علم مختلف اسکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔