دوست ممالک پاکستان سے نالاں نہیں،حکومت کی صرف یہ کامیابی ہے،عمران اسماعیل

گرینڈ الائنس نہیں بن پائے گا، پی ٹی آئی کو دل بڑا کرکے مولانا فضل الرحمان کو کے پی میں گنجائش دینی پڑے گی،سابق گورنرسندھ

جمعرات 20 فروری 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ گرینڈ الائنس نہیں بن پائے گا، پی ٹی آئی کو دل بڑا کرکے مولانا فضل الرحمان کو کے پی میں گنجائش دینی پڑے گی،دوست ممالک پاکستان سے نالاں نہیں،موجودہ حکومت کی صرف یہ کامیابی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گرینڈ الائنس نہیں بن پائے گا، اس کا پی ٹی آئی کی جماعت کو معلوم ہے۔

اس وقت پی ٹی آئی کو دل بڑا کرکے مولانا فضل الرحمان کو کے پی میں گنجائش دینی پڑے گی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ اس الائنس کو وہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو انھیں دیکھنا ہے کہ اگرعمران خان آتے ہیں تو پھرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ کس طرح کے تعلقات ہوں گے کہ اگلے الیکشن میں انھیں اسپیس ملے گی کہ نہیں تو وہ ثابت کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو آج میرے حساب سے مولانا فضل الرحمان کو کے پی حکومت مین بھی حصے دار بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپوزیشن الائنس بنائے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، یہ بات پکی ہے، کیوں کہ ان کی جنگ حکومت سے نہیں کہیں اور ہے کیوں کہ کبھی وہ یحییٰ خان ٹو کا نام تو کبھی کسی اورکا نام لیتے ہیں اس کی وجہ سے تعلقات میں کمی آ سکتی ہے، اس آگ میں کمی نہیں آ سکتی۔ لہذا پی ٹی آئی کو طے کرنا ہے کہ وہ کون سا راستہ لینا چاہتے ہیں۔پاکستان کی معیشت کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت سانس تو آئی ہے پاکستان کو سہارا ملا ہے اس میں آپ کو واضح فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا، دوست ممالک سے جو پیسے آئے توتھے رول اوور ہوئے تھے ان کی وجہ سے بھی سہارا ملا ہے، بغیر انڈرسٹینڈنگ کے یہ سہارے ایسے ہی نہیں ملا کرتے۔