ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

جمعہ 21 فروری 2025 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے اور رات کے میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

;۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخو کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں نارو وال، سیالکوٹ، جہلم، لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔سندھ: کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔کوئٹہ، زیارت، قلات، خضدار،موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران، میں بارش کا امکانچاغی،پنجگور اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کی توقع ہے۔