ضلع میں اشیاء خوردونوش کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک اجلاس

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 21 فروری 2025 17:07

نواب شاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد حسان ظفر کی زیر صدارت ضلع میں اشیاء خوردونوش کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے لیے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن، پولیس اور خوراک کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایات پر اشیاء خوردونوش کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے لیے ضلع سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا مقصد اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں اشیاء خوردونوش بالخصوص چینی، گندم، آٹا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد اور ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں ہر ماہ اجلاس منعقد کرکے رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کی جائے گی اجلاس میں کمیٹی ممبران نے بتایا کہ اب تک ضلع میں اشیاء خوردونوش کی اسمگلنگ کے حوالے سے کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :