انسانیت کی بلاتفریق خدمت میں الخدمت فاونڈیشن کاثانی نہیں ، الخدمت فائونڈیشن پاکستان

جمعہ 21 فروری 2025 22:55

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نائب صدرالخدمت فائونڈیشن پاکستان نے کہاکہ انسانیت کی بلاتفریق خدمت میں الخدمت فاونڈیشن کاثانی نہیں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی مصیبت آفت پریشانی میں الخدمت پیش پیش ہیں۔یتیم بچوں کی کفالت کاپراجیکٹ مثالی قابل تعریف قابل تقلیدہے۔حکومت سمیت تاجربرادری وہرطبقہ فکرکے لوگوں کوآگے آکر ساتھ دیناچاہیے۔

وہ مقامی ہوٹل میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ ڈونرکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ملک معروف شاعت ڈاکٹر طاہر شہیر نے اپنی شاعری سے شرکاء سے داد سمیٹی ۔ڈونرکانفرنس میں تاجروں،شہریوں،صحافیوں سمیت خواتین ونوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈونرکانفرنس میں مخیر حضرات سے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم اکٹھی کی گئی۔ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے غزہ میں جنگ بندی کے بعدتعمیرنووبحالی کیلئے 15ارب سے بحالی کے کاموں کاآغازکیا۔

15ماہ کے غزہ جنگ کے دوران 6ارب روپے سے امدادی سرگرمیوں پرخرچ کیی170 فلسطینی طلباء کو پاکستان لایا گیا جو یہاں پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ملک بھرمیں الخدمت کی56ہسپتالزوسینٹرزمیں42لاکھ نوہزارمریضوں کی خدمت وعلاج کیا۔ملک بھرمیں مجموعی طورپر32ہزاریتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیںاس کے علاوہ ملک بھر میں 22 آغوش سنٹرز ان یتیم بچوں کے لیے بنائے گئے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کاکام یرجگہ منظم،معیاری،دیانت داری کی وجہ سے خودبولتاہے پوری انسانیت کیلئے بے لوث خدمت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہاول پورمیں الخدمت فاونڈیشن کی خدمات جاری ہیں یتیموں کی کفالت،تعلیم وصحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،معزوروں کی مدد،اسکالرشپ،میڈیکل کیمپس ودیگرپراجیکٹس پرکام جاری ہیں۔

ضلعی سرپرست الخدمت فائونڈیشن نصرللہ خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت،غم سمیٹنے اورخوشیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں مخیرحضرات،معاونین،رضاکارہمارااثاثہ ہیں۔ایمانداری دیانت داری احتساب کی وجہ سے الخدمت فاونڈیشن پراعتمادکیاجارہاہے۔ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن سید زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور میں الخدمت فائونڈیشن اپنے مخیر حضرات کے تعاون سے آرفن کیئر پروگرام میں 641 یتیم بچوں کی مکمل کفالت کر رہی ہے جس کو بڑھا کراس سال ایک ہزار بچوں تک لیکر جانا ہے اس کے علاوہ بہاول پور میں گزشتہ سال 50 میڈیکل کیمپس لگائے گئے جہاں پر غریب اور مستحق افراد کو ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ سمیت تما تر طبی امداد مفت فراہم کی گئی چولستان میں اب تک 150 کمیونٹی ہینڈ پمپس اور 30 صاف پانی کے سولر پلانٹس لگائے گئے اب تک 13 کروڑ 50 لاکھ روپے صحت کے شعبہ پر خرچ کیے گئے اور ایک ہزار معزور افراد کو وہیل چیئرز دی گئی ،ونٹر پیکج سے چار ہزار افراد مستعفید ہوچکے ہیں آئی ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کی جارہی ہے اس کے لیے اراضی عطیہ کی گئی ہے ،ڈائیگناسٹک لیب میں ارزاں نرخوں پر عوام کو تمام ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس طرح بنو قابل پروگرام میں 10 نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی دیوالی اور کرسمس کے موقع پر غیر مسلم بہن بھائیوں کو تحائف دیئے جاتے ہیں اور یتیم بچیوں کی شادیوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لیے چار کروڑ بھیجے جا چکے ہیں اور جلد مذید بھیجے جائیں گے مائیکرو فنانس پروگرام میں ڈھائی کروڑ روپے چھوٹے کاروبار کے لیے بے روز گاروں کو دیئے گئے ہیں اور خدمت کا یہ سفر مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے