ساہیوال ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025کا آغاز 04مارچ سے ہوگا ،چیئرمین

جمعہ 21 فروری 2025 23:22

ساہیوال ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025کا آغاز 04مارچ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تعلیمی بورڈ ساہیوال نے کمشنر ساہیوال/چیئرمین بورڈ شعیب اقبال سید کی ہدایت پر امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے رول نمبر سلپس پر پہلی بار کیو آر کوڈ لگا کر نقل کے امکان کو ناممکن بنایا گیاہے۔

یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو خبردار کیا کہ نقل کرنے یا کروانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ کیو آر کوڈ کی مدد سے امیدوار کا تمام ریکارڈ چیک کیا جاسکے گا۔\378

متعلقہ عنوان :