سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی مکمل طور پر بی ٹیم بن چکی ہے ،سردار عبدالستار خان شر

ہفتہ 22 فروری 2025 18:55

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)سردار عبدالستار خان شر نے جی ڈی اے کے سینئر رہنما میر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو گرفتار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے سردار عبدالستار خان شر نے کہا ہے کہ سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی مکمل طور پر بی ٹیم بن چکی ہے جی ڈی اے رہنماؤں آئے روز پیپلز پارٹی مخالف رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرکے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کو حراساں کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے میر غلام مرتضیٰ خان جتوئی سینئر سیاستدان ہے جن کو نوشہرو فیروز کی عدالت سے ایک جھوٹے من گھڑت کیس میں بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے میر مرتضٰی خان جتوئی کی گرفتاری کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میر غلام مرتضی خان جتوئی کے خلاف من گھڑت آیف آئی آر درج کرنے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے۔