
یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
ہفتہ 22 فروری 2025 18:55
(جاری ہے)
اس مفاہمتی یادداشت میں مشترکہ تعلیمی پروگرامز کا آغاز بھی شامل ہے جس میں میڈیا، تھیٹر، مواد کی تحریر، پلے رائٹنگ، ڈرامہ پرفارمنس، فلم و ٹی وی، تخلیقی تحریر اور ویڈیو پروڈکشن جیسے کورسز اور سرٹیفیکیٹس شامل ہیں۔
کونسل طلباء کو اپنے کام کی نمائش کے لیے سہولتیں فراہم کرے گی، جن میں اسکریننگ اور نمائشیں شامل ہوں گی۔، کونسل نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے 150 سے 200 طلباء کو ہر سمسٹر میں آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چار پروگرامز کے لیے گیلریوں اور ہالز کی جگہ فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ، یونیورسٹی آف سرگودھا اپنے طلباء کو کونسل میں انٹرنشپ کے لیے بھیجنے اور ثقافتی پروگرامز اور تقریبات میں تعاون کرے گی۔ یونیورسٹی مقامی ثقافت، موسیقی اور مقامی زبانوں کو میڈیا مہمات اور تحقیقی منصوبوں کے ذریعے فروغ دے گی۔دونوں ادارے آئندہ بھی مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے جو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور دیگر مفاد عامہ کے شعبوں سے متعلق ہوں گے، تاکہ علاقے کی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے اور اسے فروغ دیا جا سکے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا کے کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ''قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ: سرگودھا آرٹس کونسل کا کردار'' کے موضوع پر خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد طلبہ کو قیادت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی میدان میں ترقی کے مواقع سے روشناس کرانا تھا۔سیشن میں ڈائریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل اسد احمد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ذوالفقار، چیئرمین کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر مدثر حسین شاہ، اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈئزائن مریم سیف نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سرگودھا آرٹس کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جو نوجوان تخلیق کاروں کے لیے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل طلبہ کو فنی اظہار، پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ، اور مہارتوں میں بہتری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.