مولانا حق نواز جھنگوی مشن جھنگوی کی صورت میں زندہ ہیں،طارق مدنی

ہفتہ 22 فروری 2025 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی امیر عزیمت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمتہ اللہ مشن جھنگوی کی صورت میں زندہ ہیں اور ان کے مشن پر کام کرنے والوں نے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کو لگام ڈال کر رکھی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات اور مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مذہبی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کے طارق مدنی نے کہا کہ سنی قوم ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ و امہات المومنین رضی اللہ کی عزت و ناموس کی حفاظت کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عظمت صحابہ رضی اللہ و ازواج مطہرات رضی اللہ کے تحفظ کے لئے امیر عزیمت رحمتہ اللہ کی عظیم قربانی سنی قوم کے لئے قابل تقلید ہیں امیر عظمت رحمتہ اللہ اکثر جلسوں، کانفرنسوں اور دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مشن و کاز کے حوالے سے 6 بنیادی مطالبات پیش کرکے قراداد کی صورت میں منظور کرواتے تھے جبکہ ان کو حکومت پاکستان سے منوانے کا طریقہ کار بھی بتلایا اور اس پر واضح لائن بھی دی دراصل یہی 6 مطالبات امیر عزیمت رحم اللہ کا اصل مشن اور کاز ہے جس پر سپاہ صحابہ کی قیادت، رہنماں، کارکنوں اور ہمدردوں کو عمل کرنا ضروری ہے حتی کہ ان مطالبات کو تسلیم کرانے کی جدوجہد کرنا فرض کا درجہ بھی رکھتی ہے اس موقع پر طارق مدنی نے امیر عزیمت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمتہ اللہ کے قاتلوں کی 33 سال گزرنے کے باوجود تاحال عدم گرفتاری کو حکمرانوں کی ناکامی قرار دیا اور امت مسلمہ کے عظیم رہنما امیر عزیمت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمتہ اللہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :