غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کیکانوں میں نہیں پڑتی: قادر مگسی

ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے،چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی

پیر 24 فروری 2025 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2025ء)چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے۔قادر مگسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے مختلف ایشوز پر بات ہوئی، کانفرنس کی دعوت دی ہے، سیاسی صورتِ حال پر اپنا موقف دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پانی سے متعلق ہمارا مشترکہ موقف ہے، پانی کے بین لاقوامی منصوبیکو ہم مانتے ہیں، بین الاقوامی اصول کے مطابق پانی سب کو دیا جائے۔