اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کا پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق کے دفترپرحملہ ،شیشے توڑ دیئے

پولیس سے رابطے میں ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ واقعے میں ملوث جمعیت کے کارکنوں کیخلاف سخت کارروائی کریگی ‘ترجمان

منگل 25 فروری 2025 21:34

اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کا پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ادارہ تعلیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوںنے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری دفتر پر حملہ کرکے شیشے توڑ دیئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جمعیت کے ارکان شعیب فخری، طیب گجر، مجتبیٰ، انیس، زین شوکت اور دیگر نے حملہ کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جمعیت کے کارکنوں کو دفاتر کی توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن کھیلوں کے پروگرام کی اجازت مانگنے آئے تھے،ڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے ایس او پیز کی پیروی کرنے کا کہا۔ جمعیت کے کارکنوں نے بدلے میں اشتعال میں آ کر ڈاکٹرعبدالقیوم چوہدری کے ساتھ غلیظ زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنوں کو دفتر کی توڑ پھوڑ کے دوران خود سے چوٹیں آئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج جمعیت کی دروغ گوئی کا پول کھول رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ واقعے میں ملوث جمعیت کے کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اورجمعیت کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس سے رابطے میں ہیں۔