۵دی سمارٹ سکول سسٹم اینڈ گرلز کالج تالاش کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 25 فروری 2025 20:30

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء)دی سمارٹ سکول سسٹم اینڈ گرلز کالج تالاش کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،طلبہ وطالبات نے ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر حاضرین سے داد وصول کی،جبکہ گزشتہ برس بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا اور طالبات میں اعزازی شیلڈز ٹرافیاں اور مڈلز تقسیم کیے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی و سابق معاون جیل خانہ جات ملک شفیع اللہ خان تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر سید ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عنایت اللہ خان ڈی ار سی چیرمین سید حسن ایڈوکیٹ ،،تالاش قومی جرگہ کے صدر ملک محمد ابراہیم خان،جے یو ائی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا محمد نبی شاہ،ذاکر اللہ خان وہ دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ جدید علوم کے حصول سے ممکن ہے،کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لے معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عنایت اللہ خان نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک ہزار اسامیاں مشتہر کی جا چکی ہے جو کہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر پر کی جائیں گی، سیلاب اور قدرتی افات سے متاثرہ 142 تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت کا کام ایک ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے،مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی ترقی کے لیے تمام طبقات ایک پیج پر ہیں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ،امن کے قیام اور دیگر مشترکہ امور پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک رہا ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں، مقررین نے اس موقع پر کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی