خانیوال، خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں فن فیئر میں ڈپٹی کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعرات 27 فروری 2025 19:10

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں فن فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی فن فیئر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پرنسپل حافظ محمد سعید رانا،ڈاکٹر شاہیر طاہر،فضل عباس،محمد اقبال،سلطان بھٹی،رضیہ عامر،قاسم نذیر،شازیہ احمد،نسیم کوثر سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

رنگا رنگ تقریبات میں اساتذہ،سٹاف اور طلبا و طالبات کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے فوڈ،بک،ڈریس سٹالز،فیڈ پینٹنگ،سرکس،میجک شو اور ہارس رائیڈنگ کا معائنہ کیا۔معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر شاہیر طاہر نے مزاحیہ شاعری سے خوب داد وصول کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں،تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں میں ٹیم سپرٹ پیدا کرتی ہیں،کے پی ایس کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداراہ میں سولرائزیشن،سڑک اور ٹف ٹائلز کیلئے کام کیا جائے گا۔پرنسپل حافظ محمد راشد سعید رانا نے کہا کہ طلباوطالبات کی تدریس کے ساتھ گرومنگ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پرکے پی ایس کے طلبا وطالبات کی مختلف ایونٹس میں پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔\378