
کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،شازیہ مری کی وفاقی کابینہ میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید
کیا وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟، وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے۔حکومت کے اس فیصلے پر تشویش ہے، رہنماء پیپلزپارٹی کا بیان
فیصل علوی
جمعہ 28 فروری 2025
11:41

(جاری ہے)
رہنماءپیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے متعصبانہ فیصلوں کو واپس لیا جائے۔
حکومت کو اس عوام دشمن فیصلے پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزرا ءیقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینے سے حکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ملک میں روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کے بجائے انہیں بند کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 13 وفاقی وزرا اور11وزراءمملکت سمیت مشیران نے حلف اٹھایاتھا۔وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا مملکت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی تھی۔ صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا تھا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والوں میں حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفیٰ کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی نے بھی بطور وفاقی وزیرحلف اٹھایا تھا جبکہ طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیرمملکت کا حلف اٹھایاتھا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.