
مصطفی قتل کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہائی پروفائل کیس میں بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیئے
پورے کیس میں تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے تاکہ پروسیکیوشن کو کیس چلانے میں آسانی ہو اور وہ ملزمان کو سزا دلواسکیں، وزیراعلیٰ سندھ کی اجلاس کے دوران ہدایات
فیصل علوی
جمعہ 28 فروری 2025
12:21

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس اہم کیس کی تفتیش میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے تاکہ پروسیکیوشن کو مدد ملے اور وہ ملزمان کو تفتیش کی بنا پر قرار واقعی سزا دلوا سکیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو بغیر کسی دباو میں کارروائی کے احکامات دئیے ۔اجلاس کے دورانوزیراعلی سندھ کی جانب سے ہائی پروفائل کیس میں وفاقی حساس ادارے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے منشیات اوردیگرجرائم کے خلاف بھی اہم ہدایات جاری کیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزانسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامرقتل کیس میںملزمان ارمغان اور شیرازکے جسمانی ریمانڈ میں مزید5روز کی توسیع کر دی تھی۔عدالت کی ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ عدالت کی آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی تھی۔کراچی کی سینٹرل جیل میں اے ٹی سی کی خصوصی عدالت میںمقدمے کی سماعت ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید 14 روز کے ریمانڈ کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزمان نے جس لڑکی پر تشدد کیا اسے تلاش کر لیا تھا آج لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف ارمغان کے ملازمین کا 164 کا بیان اور شناخت پریڈ کرانی تھی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: انخلا کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
لیبیا: متحارب فریقوں سے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی طرف بڑا واضح ہے کہ سیز فائر قائم رہے گا
-
عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے مزید 1.4 ارب لوگوں کی صحت بہتر، رپورٹ
-
روہنگیاؤں کو کھلے سمندروں میں چھوڑنے پر انڈیا سے معلومات طلب
-
عالمی منڈی میں تیل کی کم ترین قیمتوں کے باوجود عوام کو ریلیف سے مسلسل محروم رکھا گیا
-
بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے
-
پاکستان کی امریکا کیساتھ "زیرو ٹیرف" پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کرنے کی تجویز
-
پاکستان ریلوے کاتمام ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کو وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.