Live Updates

پاکستان ریلوے کاتمام ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کو وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 مئی 2025 21:45

پاکستان ریلوے کاتمام ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کو وائی فائی کی سہولت فراہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاکستان ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کو وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، خانیوال سمیت ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جایا جائے گا۔وفاقی وزیر حنیف عباسی سے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا کہ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرایسکیلیٹر لگانے کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات