Live Updates

بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے

بھارت نے عالمی طاقتوں کو بتایا کہ خطے میں وہی تھانیدار ہے، لیکن ہمارے شاہینوں اور جوانوں نے اس نام نہاد تھانیدار کا بت پاش پاش کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کامرہ ایئربیس میں شاہینوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مئی 2025 22:14

بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 15 مئی 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے، دشمن کو پیغام مل گیا کہ میلی آنکھ سے دیکھا توپاؤں سے زمین کھینچ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئرچیف ظہیر احمد بابر بھی تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے شاہینوں کو عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ک فضائیہ نے دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اپنی دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، 6مئی سے لے کر 10مئی تک جو دن گزرے ہیں ہیں، 10مئی کو پاک فضائیہ نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

دشمنوں کے چاروں طبق روشن کردیئے۔

پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح پہلے ہمیں کبھی نصیب نہیں ہوئی۔ اس کامیابی پر ہم سب کے سر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، دشمن کو بتا دیا کہ اگر دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔ معرکہ حق کو فرنٹ سے لیڈ کرنے پر سپہ سالار جنرل عاصم منیر، ایئرچیف اور نیول چیف اور پوری حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 10مئی کو پوری دنیا میں ایک ہی گونج اٹھی کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی مہارت سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

میں قوم کو بلاخوف تردید بتا سکتا ہوں کہ شاہینوں نے دشمن کے پانچ نہیں 6جہاز مار گرائے۔ بہادر سپوتوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے دانت توڑ دیئے۔ ہمارا دشمن آبادی کے لحاظ سے ہم سے کئی گنا بڑا ہے، حالیہ سالوں میں کئی سو ارب ڈالر خرچ کرکے جدید اسلحہ خریدا اور عالمی طاقتوں کو بتایا کہ خطے میں وہی تھانیدار ہے۔ لیکن ہمارے شاہینوں اور جوانوں نے اس نام نہاد تھانیدار کا بت پاش پاش کردیا، اب وہ دشمن رہتی دنیا تک اس طرح غرور گھمنڈ میں مبتلا نہیں ہوگا۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات