جیلوں میں قید یوں کو مختلف ہنر سکھا کر ان کی صلاحیتوں سے فا ئدہ اٹھا یا جا ئیگا، آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان

جمعہ 28 فروری 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) بلوچستان کے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شجا ع الدین کا سی نے کہا ہے کہ صو بے کی مختلف جیلوں میں قید یوں کو مختلف ہنر سکھا کر ان کی صلاحیتوں سے فا ئدہ اٹھا یا جا ئے گا ،اس سلسلے میں ہمیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون درکا ر ہے، انگریز دور میں مچھ جیل میں کپڑا ،قالین ،کا رپٹ ، فرنیچر بنانے کیلئے کارخانہ بنا یا گیا تھا جسے سال 2010 میں قیدیوں نے جیل کے اندر ہنگا مہ آرائی کے دوران جلا دیا ،چیمبرکے ساتھ مذکو رہ کا رخانے کی دوبا رہ فعالی کے لئے جوائنٹ وینچر کے لئے بھی تیا ر ہیں ،ہیڈ لو مز اور دیگر با بت چیمبر ہمارا ساتھ دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آ ئی جی جیل خانہ جا ت شجاع الدین کا سی اپنی ٹیم کے ہمرا ہ چیمبر پہنچے تو سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ ، نا ئب صدر میر وائس خان کا کڑ و دیگر نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان جیل اصلاحات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیا ر ہیں ،ہم بھی چا ہتے ہیں کہ مختلف جرا ئم کی پا داش میں جیلوں میں پا بند سلاسل افراد ہنر سیکھ کر معاشرے کے مفید شہری بنیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ مختلف اضلا ع میں بند ٹیکنیکل سنٹرز کی مشینری کوخرا ب ہو نے کی بجا ئے مچھ اور صو بے کے دیگر جیلوں میں نصب کر کے وہاں قیدیوں کو تربیت دے کر مذکورہ مشینری سے استفادہ حاصل کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں بہت سی این جی اوز کا م کر رہی ہیں ،این جی اوز ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان اورجیل خانہ جا ت کے حکام کا ایک اجلاس بلا کر اس سلسلے میں لا ئحہ عمل تیا ر کیا جا ئے۔

اس موقع پر آئی جیل خانہ جا ت شجا ع الدین کا سی کا کہنا تھا کہ انگریز دور میں مچھ جیل میں قید با مشقت کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کے لئے کپڑا ، قالین ، کا رپٹ اور فرنیچر سمیت دیگر مصنوعات کی تیا ری کے لئے ایک کارخانہ بنا یا گیا تھا جسے سال 2010ء کے دوران قیدیوں نے جیل کے اندر ہنگا مہ آرائی کے دوران نذر آتش کیا ،اگر چہ اس کی دوبا رہ مر مت کی جا چکی مگر اب وہاں مصنوعات کی تیا ری کا عمل رک چکا ہے، اس وقت مچھ جیل میں 850افراد قید ہیں جو فارغ بیٹھے ہیں اور سارا دن فارغ بیٹھ کر اور اپنے بچوں و دیگر با رے سوچ کر وہ اعصابی کھچا ئو کا شکا ر ہو رہے ہیں ،اس سلسلے میں حکومت وقت اور چیف جسٹس آف پا کستان کی ہدایت پر ہم نے صو بے کی جیلوں میں اب صنعتیں اورمشینری لگا نے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے لئے آج ہم یہاں آ ئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مچھ جیل کے اندر ایل ای ڈی بلب،بوٹ اور جو تے تیار کئے جا تے ہیں مگر یہ ایک عارضی سلسلہ ہے ،ہم اس کو مستقل بنیا دوں پر چا ہتے ہیں ،ہم فو ری طو ر پر مچھ اور خضدار کے جیلوں قیدیوں کے لئے مختلف مصنوعات ،کپڑے سلا ئی کر نے و دیگر کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہینڈ لومز سے کپڑے کی تیا ری ، سرجیکل ڈریسز کی تیا ری ، ٹیلرنگ و دیگر با رے کا م شروع کر رہے ہیں بلکہ اب تیار کی جا نے والی اشیاء کے بدلے ہم قیدیوں کو بھی شیئرز دینے کا پروگرام رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سرجیکل ڈریسز بنانے کے لئے چیمبر کے اراکین کو اجازت دیتے ہیں وہ آئیں اور کا م کا آغاز کریں ۔اس موقع پر حاجی اختر کا کڑ نے کہا کہ سنگین جرا ئم کے علا وہ با قی جرا ئم کی پاداش میں بندان قیدیوں کے جر مانے چیمبر کی جا نب سے ادا کئے جا ئیں گے جو اپنی قید کی مدت پوری کر چکے ہیں اور صرف جر مانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید ہیں ۔آ خر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جا نب سے شجا ع الدین کا سی کویاد گاری شیلڈ پیش کی گئی ۔