
رمضان المبارک میں بارشوں کی پیشگوئی،موسم خوشگوار رہے گا
بارش برسانے والا سسٹم (کل )رات پاکستان میں داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ہفتہ 1 مارچ 2025 16:10
(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔ ڈی جی پی دی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد مری اور گلیات میں گزشتہ 2، 3روز بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔پیش گوئی میں بتایا گیاہے کہ کل (اتوار ) رات دوبارہ برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 3مارچ کو دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.