جڑانوالہ میں نامعلوم افراد نے تیز د ھار آلے سے خاتون اور اسکی 2 کم سن بچیوں قتل کردیا

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:27

جڑانوالہ میں نامعلوم افراد نے تیز د ھار آلے سے خاتون اور اسکی 2 کم سن ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2025ء) نامعلوم افراد نے تیز د ھار آلے سے خاتون اور اسکی 2 کم سن بچیوں قتل کردیا۔سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کافوری نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 632 گ ب میں تہرے قتل کی ورادت ہوئی۔ نامعلوم افراد نے 25 سالہ ارم بی بی اور اس کی 2 کم سن بچیوں 5 سالہ کرن اور 2 سالہ فاطمہ کو تیز دھار آلے سے شاہ رگیں کاٹ کر قتل کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کافوری نوٹس لے کر ایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے۔ایس پی جڑانوالہ ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے و اقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کا شوہر ابراہیم اور دیور اسماعیل واردات کے بعد سے موقع سے فرار پائے گئے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ دونوں نے مل کر قتل کئے ہیں۔ پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔