
کراچی پریس کلب سمیت صحافتی تنظیموں،سیاسی جماعتوں ،وکلا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کاپیکا ایکٹ 2025 اور اس طرح کے تمام قوانین کے خلاف قانونی اور جمہوری دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
حکومت نے کالا قانون لا کر درحقیقت یہ اقرار کیا ہے کہ اب صحافت اور صحافیوں کوجرائم پیشہ عناصر کی طرح سمجھے گی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گی، فاضل جمیلی/سہیل افضل خان پیکا ایک کالا قانون ہے جسے فوری طور پر کالعدم قرار دینا چاہئے ، حکومت نے پیکا ایکٹ کے زریعے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کو تحفظ فراہم کیا ہے،آزادی کنونشن سے میاں رضاربانی،حلیم عادل شیخ ، یونس بونیری، بیرسٹر صلاح الدین احمد،جی ایم کورائی اور دیگرکا خطاب
ہفتہ 1 مارچ 2025 22:05
(جاری ہے)
آزادی کنونشن سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، سینئر صحافی مظہر عباس، سینئر سیاست دان رضا ربانی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، ماہر قانون دان بیرسٹر صلاح الدین احمد ، اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی سحربانو، کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جی ایم کورائی ، مزدور رہبما ناصر منصور ، کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کے سیکرٹری پروفیسر معروف بن رئوف اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر کراچی پریس کلب کے خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف ممبر گورننگ باڈی عبدالحفیظ بلوچ ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمن سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ آزادی اظہار پر لگنے والی ہر پابندی اور حربے کافی الفور خاتمہ کرے۔ فیک نیوز کی آڑ میں عامل صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ درحقیقت ایک کالا قانون ہے جسے فوری طور پرکا لعدم قرار دینا چاہئیے،حکومت نے پیکا ایکٹ کے زریعے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کو تحفظ فراہم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے صحافی برادری سول سوسائٹی اور تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر پیکا اور اس طرح کے تمام قوانین کے خلاف قانون اور جمہوری دائرہ کارمیں رہتے ہوئے ایسے تمام قوانین کے خاتمے تک بھرپور جد وجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کالے قانون کے زریعے سیاسی جماعتوں ، صحافی برادری ، وکلا ، ڈاکٹرز ، مزدور، سماجی ورکرز، طلبہ ، اساتذہ ، کو ٹارگٹ بنایا گیا، اور یہ معاملہ قابل تشویش ہے کہ اس ایکٹ پر سیاسی جماعتیں اپنے اصولوں پر لچک دکھا کر سمجھوتہ کر بیٹھی ہیں جس کی وجہ سے غیر جمہوری قوتوں کے لئے میدان خالی ہوگیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ پیکا ایکٹ درحقیقت ایک کالا قانون ہے جسے فوری طور پر کالعدم قرار دینا چاہئیے ، حکومت نے پیکا ایکٹ کے زریعے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کو تحفظ فراہم کیا ہے کیونکہ اس ایکٹ کی منظوری سے قبل اقتدار کے نشے میں مست حکام صحافیوں ، ڈاکٹرز ، وکلا ، طلبہ ، اساتذہ اور شاعروں کو اظہار رائے پر اٹھایا جاتا رہا ہے۔مقررین نے میڈیا مالکان اور میڈیا ہائوسز سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ ملازمین کی بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ، جبری بر طرفیوں کا سلسلہ فی الفور بند کریں اور ملازمین کے واجبات فوری ادا کریں۔تمام میڈیا ہائوسز ملازمین کے لئے میڈیکل سہولت کو یقینی بنائیں۔انہوں میڈیا مالکان اور میڈیا ہاوسز کو متنبہ کیاکہ اگر انہوں نے ورکرز مخالف پالیسی تبدیل نہ کی تو پریس کلب تمام صحافی برادری کے ساتھ مل کر ایک منظم تحریک کا آغاز کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.