پنجاب یونیورسٹی اورمرجان پولیمر انڈسٹریز کے درمیان معاہدہ

پیر 3 مارچ 2025 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور مرجان پولیمر انڈسٹریز لاہور پاکستان کے مابین کوٹنگز، چپکنے والی، سیلنٹ، ایلسٹومرز اور پینٹس ٹیکنالوجیزکے لیے مشترکہ لیبارٹری کے قیام کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈاکٹر شہزاد مقصود خان،چیف ایگزیکٹیو آفیسر مرجان پولیمر انڈسٹریز ڈاکٹر محمد عابد، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزڈاکٹر یامینہ سلمان و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، یہ معاہد ہ انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے روابط کو مضبوط کرے گا، مقامی صنعت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا اور طلباء کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ صنعتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ کوٹنگز، چپکنے والے، سیلنٹ، ایلسٹومر اور پینٹ ٹیکنالوجیز کے لیے لیبارٹری کا قیام انسٹیٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ پنجاب یونیورسٹی میں جدید ترین سہولت فراہم کرے گا۔ یہ لیبارٹری پیشگی کوٹنگ ٹیکنالوجیز کے لیے صنعت کے معیارات پر پورا اترنے اور مارکیٹ کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔ڈاکٹر عابد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کو انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔