آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 3 مارچ 2025 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت شمال مشرقی اور بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، منڈی بہائوالدین ، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، شیخوپورہ،حا فظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ، سرگودھا، خو شاب ، میا نوا لی ،بھکر اور لیہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 128فیصد رہی۔