2022ء میں اتحادی حکومت کو پاکستان معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر کھنڈر کی صورت میں ملا‘خواجہ آصف

منگل 4 مارچ 2025 21:56

2022ء میں اتحادی حکومت کو پاکستان معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر کھنڈر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2022ء میں اتحادی حکومت کو پاکستان معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر کھنڈر کی صورت میں ملا۔ جتنا نقصان تحریک انصاف نے اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان کے مفادات کو پہنچایا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ختم ہونے والی دہشت گردی کے ایک مرتبہ پھر سر اٹھایا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہمیں ملک سے سیاسی معاشرتی اور معاشی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔