Live Updates

عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ، علیمہ خان

افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کان میں تکلیف ہے نہ کوئی اور بیماری ہے ،بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 5 مارچ 2025 12:41

عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ، علیمہ خان
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی کے کان میں تکلیف ہے نہ کوئی اور بیماری ، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔

ان کی بیماری کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی کو مکمل صحت مند قرار دےد یا۔بانی پی ٹی آئی کو کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے ۔جولوگ عمران خان کے کان کی بیماری کے متعلق گفتگو کرتے ہیں کیا یہ جان کر کررہے ہیں؟ آپ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہوگیا ہے؟ ہم سب دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میںعمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں ایک بار آدھے گھنٹے کیلئے ملاقات ہوتی ہے۔اانہوں نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے۔ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کو دباو¿ میں لانے کےلئے کیا جارہا ہے۔ ہائیکورٹ میں ایک خاص جج بلایا گیا ہے۔ خاص جج اس لئے بلایا گیا کہ بانی کا کیس نہ لگنے دیا جائے۔ سارا پاکستان بانی کی حفاظت کریگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیاتھا۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وں کی ٹیم میں ڈاکٹر عمرفاروق،ڈاکٹر الطاف حسن ،ڈاکٹر تاشفین امتیاز اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم ایک گھنٹے تک جیل میں رہی تھی۔ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کریگی۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹینٹس بیماری کی عرصے سے شکایت رہی تھی۔بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج اور پمز کی میڈیکل ٹیم پہلے بھی اس بیماری کی دوائیاں تجویز کر چکے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات