بہاولپور میںجھگیوں میں آتشزدگی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

بدھ 5 مارچ 2025 19:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جھگیوں میں آتشزدگی سے جان گنوانے والوں میں 4 بچے اور خاتون شامل ہیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں 1 سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :