سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ کے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 33 امیدواروں نے حصہ لیا

جمعرات 6 مارچ 2025 22:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ کی جانب سے دوسرے مرحلے کے داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ 2025ء کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 33 امیدواروں نے شرکت کی۔ انٹری ٹیسٹ کیمپس کی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی کی زیر نگرانی لیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کو صاف شفاف طریقے سے منعقد کیا گیا تاکہ تمام امیدواروں کو اپنی صلاحیتوں و قابلیتوں کا مظاہرہ کرنے کا یکساں موقع مل سکے۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی نے ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان کیا اور یونیورسٹی کے عملے و انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ٹیسٹ کے نتائج جلدی جاری کیے جائیں گے اور کامیاب امیدواروں کو داخلوں کے آئیندہ مراحل کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :