
ٴْخیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے " سولرائزیشن آف ہاؤسز " کا عملی اجراء کر دیا گیا
جمعرات 6 مارچ 2025 21:15
(جاری ہے)
سولر سسٹم کے حصول کیلئے 25 لاکھ 38 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سین 32500 گھرانوں کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے ، سولرائزیشن منصوبے کے تحت کل ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جار ہا ہے،جن میں 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے شامل ہیں۔ 65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ن سولرائزیشن منصوبے پر دو مرحلوں میں عمل درآمد کیا جارہا ہے ، 65 ہزار گھرانوں کو پہلے مرحلے جبکہ باقی 65 ہزار گھرانوں کو دوسرے مرحلے میں سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 20ن ارب روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی بحران اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے سولرائزیشن اسکیم کا اجراء کیا ہے ،یہن صوبے کی مستحق آبادی کو ریلیف دینے کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ " ہم بانی چئیرمین کے وڑن کے مطابق لوگوں کو ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ایک فلاحی ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مستحق لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کری"۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت 65 ہزار مستحق گھرانوں کو بالکل مفت سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے الیکٹرانک بیلٹنگ کا ایک شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جبکہ اسکیم کے تحت بیوہ خواتین،ن خواجہ سراؤں اور دیگر کمزور طبقوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ اسکیم میں صوبے کے تمام اضلاع کو ان کی آبادی کی بنیاد پر حصہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سولر یونٹس کی فراہمی کے سلسلے میں مستحق گھرانوں کے انتخاب کو سیاسی اور انسانی عمل دخل سے دور رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں وہن تعاون کرنے پر میں منتخب عوامی نمائندوں کے مشکور ہیں، ہمارا مقصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا اور حق کو حقدار تک پہنچانا ہے، اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوگی بلکہ نیشنل گرڈ پر بجلی کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سولر یونٹس کے لئے 25 لاکھ لوگوں کا درخواستیں جمع کرنا ہمارے سسٹم پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے اور میں اس اعتماد کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے،خیبر پختونخوا اس وقت کارکردگی میں لیڈ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا"۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.