
خیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے " سولرائزیشن آف ہاؤسز " کا عملی اجراء کر دیا گیا
جمعرات 6 مارچ 2025 22:10
(جاری ہے)
سولر سسٹم کے حصول کیلئے 25 لاکھ 38 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 32500 گھرانوں کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے ، سولرائزیشن منصوبے کے تحت کل ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جار ہا ہے،جن میں 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے شامل ہیں۔ 65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے ۔ سولرائزیشن منصوبے پر دو مرحلوں میں عمل درآمد کیا جارہا ہے ، 65 ہزار گھرانوں کو پہلے مرحلے جبکہ باقی 65 ہزار گھرانوں کو دوسرے مرحلے میں سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 20 ارب روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی بحران اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے سولرائزیشن اسکیم کا اجراء کیا یے،یہ صوبے کی مستحق آبادی کو ریلیف دینے کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ " ہم بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق لوگوں کو ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ایک فلاحی ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مستحق لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کرے" ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت 65 ہزار مستحق گھرانوں کو بالکل مفت سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے ۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے الیکٹرانک بیلٹنگ کا ایک شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جبکہ اسکیم کے تحت بیوہ خواتین، خواجہ سراؤں اور دیگر کمزور طبقوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ اسکیم میں صوبے کے تمام اضلاع کو ان کی آبادی کی بنیاد پر حصہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سولر یونٹس کی فراہمی کے سلسلے میں مستحق گھرانوں کے انتخاب کو سیاسی اور انسانی عمل دخل سے دور رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں وہ تعاون کرنے پر میں منتخب عوامی نمائندوں کے مشکور ہیں، ہمارا مقصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا اور حق کو حقدار تک پہنچانا ہے، اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوگی بلکہ نیشنل گرڈ پر بجلی کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سولر یونٹس کے لئے 25 لاکھ لوگوں کا درخواستیں جمع کرنا ہمارے سسٹم پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے اور میں اس اعتماد کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے،خیبر پختونخوا اس وقت کارکردگی میں لیڈ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.