غیرقانونی تارکین کی بے دخلی، امریکی انتظامیہ نے فوجی پروازیں معطل کردیں

جمعہ 7 مارچ 2025 08:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ نے ملک میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے لیے مہنگی فوجی پروازوں کا سلسلہ معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق محکمہ دفاع کے دو حکام نے فوجی پروازوں کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی طیاروں کے ذریعے تارکین وطن کو بے دخل تو نہیں کیا جا رہا تاہم یکم مارچ سے حکومت کمرشل پروازوں کے ذریعے تارکین کو ڈیپورٹ کر رہی ہے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔غیرقانونی تارکین وطن کو بھارت ، پیرو، گوئٹے مالا، ہوندوراس، پاناما، ایکواڈور اور گوانتاموبے بھیجا گیا ہے۔