۱بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے 7 پی ایس پی رینک کے آفیسرز کو ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

جمعہ 7 مارچ 2025 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2025ء) بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے 7 پی ایس پی رینک کے آفیسرز کو ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی آفیسرڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی اورنگزیب، ایس ایس پی سبی دوستین دشتی ،قائمقام ایس ایس پی آپریشن اسپیشل برانچ محمد عابد خان ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی اسد ناصر، ایس ایس پی محمد انور بادینی اورایڈیشنل آئی جی لیگل محمد شفیق الرحمن کو ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔