ھ*جنسی ہراسانی کیس میں نانا پاٹیکر بڑی مشکل میں پھنس گئی اداکارہ تنوشری دتہ کا دعویٰ

اتوار 9 مارچ 2025 18:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2025ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اور منفرد اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف ہراسانی کا کیس دائر کرنے والی تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمے میں فتح ان کی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تنوشری دتہ نے کہا کہ میرے پاس سب کے ل۷ے خوشخبری ہے، یہ میری فتح ہے۔ ادکارہ نے بتایا کہ عدالت نے نانا پاٹیکر اور دیگر کے خلاف فلم ہارن اوکے پلیز کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی پر ممبئی پولیس کی بی سمری رپورٹ منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

تنوشری دتہ نے بتایا کہ اب پولیس کو اس کیس میں دوبارہ سے چالان جمع کرانا ہوگا۔ عدالت کا یہ اقدام میری جیت ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس کیس کو کسی گواہ سے بات کیے بغیر بند کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہو گئی۔ ادکارہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور نانا پاٹیکر نے اس کیس کے میرے گواہوں کو غنڈوں کے ذریعے دھمکیاں دلوائیں۔ تنوشری دتہ کے بقول میرا ایک گواہ ان دھونس دھمکیوں کے باوجود عدالت پہنچا اور گواہی دی۔ جس پر آج یہ فیصلہ آیا ہے۔