ایم ڈی واسا کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اتوار 9 مارچ 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا نے بھاٹی چوک مین سرکلر روڈ سائٹ , سبزی منڈی سلج کیریئر ،فروٹ منڈی سیوریج لائن اور لاری اڈا زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا،اس موقع پرڈائریکٹر راحیل اشرف نے ایم ڈی واسا کو جاری ترقیاتی کاموں، سیوریج سسٹم کی بہتری اور پانی کی نکاسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ایم ڈی واسا نے ترقیاتی منصوبے کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا اور ہدایات دیں کیں کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا اورزیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ نکاسی آب کا نظام مزید موثر بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں، واسا کا مقصد شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے،اس موقع پر ایکسیئن طارق جمیل سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔