چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ اوقاف و مزہبی امور کی ڈیجیٹائزشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا

پیر 10 مارچ 2025 21:28

چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ اوقاف و مزہبی امور کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اوقاف و مزہبی امور کے معاملات کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخآری نے ڈیجیٹائزیشن پراسیس بارے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف و مزہبی امور کی ڈیجیٹائزشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اوقاف کی پراپرٹیز کے رینٹ کی آن لائن کلیکشن شروع کی جائے گی۔

ڈیجیٹائزیشن کا دوسرا مرحلہ رواں سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی ہے لیکن کرایہ بہت کم اکھٹا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اوقاف کی پراپرٹی کا رینٹ بڑھانے کیلئے میکانزم بنایا جائے۔ اوقاف کی اربن اراضی کی مناسب اسیسمنٹ کی جائے اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور محکمہ اوقاف کا اپنا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی ہونا چاہئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید،ڈی جی اوقاف ومذہبی امور خالد محمود سندھو اور متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :