22 اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے ،ثبوت دینے کو تیار ہوں،پی ٹی آئی صدر ہزارہ ڈویژن

منگل 11 مارچ 2025 21:12

22 اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے ،ثبوت دینے کو تیار ہوں،پی ٹی آئی صدر ہزارہ ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا خیبر پختونخواہ کے اداروں میں کرپشن کے الزامات کا معاملہ،اداروں میں کرپشن کے معاملے پر پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر بھی کھل کر سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر شاہد رفیق خان نے انکوائری میں شامل ہونے کی درخواست کردی اور کہا کہ سارے لوگ کہہ رہے ہیں میں بھی کہہ رہا ہوں کرپشن ہورہی ہے،میں کرپشن کے ثبوت پیش کرنے لئے تیار ہوں،کرپشن پارٹی میں ہورہی ہے یا اداروں میں میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، اگر ثبوت ہیش نہ کرسکا تو میرے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، شاہد رفیق خان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ مال، سی این ڈبلیو، ٹی ایم اے اور محکمہ سیاحت سمیت 22 اداروں میں کرپشن ہورہی ہے،ثابت کرونگا کن کن لوگوں کو بڑے بڑے کنٹریکٹ ایوارڈ ہوئے ہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے وزیر اعلی کے نام خط پر انکوائری ہونی چاہیئے، ہم نے جن لوگوں کو منتخب کیا وہ اس کرپشن کے ذمہ دار ہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کے شکر گزار ہیں انہوں نے کرپشن پر وزیر اعلی کو خط لکھا، میں نے وہ خط دیکھا ہے اور ہم چاہتے ہیں کرپشن پر تحقیقات ہوں، یاد رہے شاہد رفیق خان نے کچھ روز قبل صوبائی تنظیم کے اجلاس میں بھی کرپشن کا مسلہ اجاگر کیا تھا،اعظم خان سواتی نے حالیہ رہائی کے بعد مانسہرہ میں استقبالیہ ریلی میں منتخب نمائندوں پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :