پنجاب پولیس، کانسٹیبلان لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویو کا مرحلہ مکمل، کل 440 امیدواران نے حصہ لیا

بدھ 12 مارچ 2025 17:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب پولیس ضلع سرگودھا میں ہونے والی کانسٹیبلان لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں کل 440 امیدواران نے حصہ لیا۔ ضلع سرگودھا کی 143 سیٹوں پر 113 اُمیدواران اوپن میرٹ، 21 وویمن کوٹہ، 8 مینارٹی کوٹہ اور 1 ایکس آرمی کے لیے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

بھرتی کے تمام مراحل کی نگرانی چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد وقاص نذیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف، ایس پی ہیڈکوارٹرسرگودھا ضیاء اللہ اور ایس پی ایس پی یو ناصر باجوہ نے کی۔

چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد وقاص نذیر نے کہا کہ محنت، قابلیت اور میرٹ پر پورا اُترنے والے اُمیدواران ہی پولیس میں بھرتی ہونے کے اہل قرار پائے گئے ہیں۔ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد وقاص نذیرنے کہا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام مراحل کی ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شفافیت کے عمل کو برقرار رکھا جاسکے اور کسی اُمیدوار کو کوئی اعتراض نہ ہو۔