نفٹ انتظامیہ نے سی بی اے کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرلیا

بدھ 12 مارچ 2025 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیشن ٹیکنالوجیز(پرائیویٹ)لمیٹیڈ نفٹ انتظامیہ نے آل پاکستان نفٹ ورکرز یونین سی بی اے کا چارٹر آف ڈیمانڈ جنوری 2025 میں پیش کیا، جو کامیابی سے منظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان نفٹ ورکرز سی بی اے کے سیکریٹری جنرل سلمان محمود نے یہ تاریخی کامیابی حاصل کی، جس کے ذریعے نفٹ ملازمین کو کئی بہترین مراعات ملیں گی۔نفٹ انتظامیہ کے ہیڈ آف آئی آر حیدر عباس اور ورکرز یونین سی بی اے کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں نفٹ ملازمین کے لیے ایک شاندار مراعاتی پیکج حاصل کیا گیا۔ اس چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے بعد، نفٹ ملازمین کو وہ مراعات ملیں گی جو ماضی میں صرف دعوئوں کی صورت میں تھیں۔