پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے الزام میں چوہدری پرویز الہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع

بدھ 12 مارچ 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں تقرر میرٹ کے مطابق ہوا ہے، تمام امیدوار نے او ٹی ایس کے ذریعے امتحان دیا، او ٹی ایس نے نتائج اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کیے، ناکام امیدواروں کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کا الزام بے بنیاد ہے، عدالت ممتاز حسین کی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین کی عبوری ضمانت میں کل جمعرات تک توسیع کر دی۔