جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 13 مارچ 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

بالائی اور وسطی و شمالی علاقوں میں رات کے وقت سردی جبکہ نشیبی علاقوں کے جنوبی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کا امکان ہے۔ تاہم ضلع کوئٹہ، چاغی، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، واشک، پنجگور، خضدار، ڑوب سمیت گردونواح کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سریاب میں (0.4) ملی میٹر بارش ہوئی۔ قلات میں سب سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔