عمران ہاشمی نے شوٹنگ کے دوران میرے سلام تک کا جواب نہیں دیا تھا؛ جاوید شیخ

جمعرات 13 مارچ 2025 22:39

عمران ہاشمی نے شوٹنگ کے دوران میرے سلام تک کا جواب نہیں دیا تھا؛ جاوید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء) جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔ بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔

(جاری ہے)

جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریبا دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر نے کہا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ ریہرسل کرنا ہے تو میں نے جواب دیا کہ میں ان کے پاس نہیں جاوں گا بلکہ عمران ہاشمی خود چل کر میرے پاس آئیں۔جاوید شیخ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اپنے طویل کیریئر میں بالی ووڈ کے نامور اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے جن میں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور سلمان خان شامل ہیں، اور ان سب نے ہمیشہ عزت دی ہے۔