رحیم یارخان ‘تھانہ رکن پور پولیس نے دس سال سے مفرور قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار

جمعرات 13 مارچ 2025 23:26

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء)تھانہ رکن پور پولیس نے دس سال سے مفرور قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا، گرفتار اشتہاری مجرم تیس مقدمات کا ریکارڈی ہے پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جون 2016 کے دوران تھانہ رکن پور کے علاقہ مسن آباد میں محمد اسلم نامی شخص کو باہمی رنجش کی بناء پرچھروں کے وار کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا گیا تھا جس کا مرکزی ملزم احمد بخش چانڈیہ تا حل مفرور و اشتہاری مجرم چلا آرہا ہے تھا گزشتہ روز قائم مقام ایس ایچ او تھانہ رکن پور سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ اور ٹیم میں شامل سب انسپکٹر آصف ندیم و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری و تیس مقدمات کے ریکارڈی ملزم احمد بخش چانڈیہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے رکن پور پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :